ترجمان اسپار کو کے مطابق چاند کی پیدائش 25جون 2025کو سہ پہر تین بجکر 32منٹ پر متوقع ہے ۔
نجی ٹی وی چینل (ہم )کے مطابق 26جون 2025کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28گھنٹے اور 15منٹ ہوگی لہذا اس دن چاند آسانی سے دیکھا جاسکے گا ۔
ترجمان اسپار کو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج کے غروب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان متوقع فرق 75منٹ کا ہوگا ۔
یہ مدت ہلال کی رویت کیلئے موافق ترین حالات فراہم کریگی ، 26جون 2025کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔
ترجمان اسپار کو کے مطابق 26جون کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 1447ہجری 27جون 2025کو متوقع ہے ۔





