خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہندکو کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہندکو زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی رکن اسمبلی اور چیف رہیب ارشد ایوب نے ایوان میں مطالبہ پیش کیا کہ ہندکو بولنے والے اراکین کی سہولت کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہندکو زبان کا ترجمان تعینات کیا جائے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران ارشد ایوب نے کہا کہ ہندکو صوبے کی قدیم اور مقبول زبان ہے، جسے ایوان میں نمائندگی ملنی چاہیے۔ ان کے مطالبے کی حمایت صوبائی وزیر نزیر عباسی نے کی، جنہوں نے اسے ایک مثبت اور ثقافتی طور پر اہم قدم قرار دیا۔

مطالبے کے حق میں اکبر ایوب نے بھی آواز بلند کی، جس پر حکومتی بینچوں کی جانب سے زبانی تائید دیکھنے میں آئی۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مقامی ثقافت و زبان کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرنے کا حکم

خیبرپختونخوا میں ہندکو بولنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے، اور طویل عرصے سے اس زبان کو سرکاری سطح پر شناخت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Scroll to Top