وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب متوقع، اہم اعلانات کا امکان

بجلی کے بلوں میں ریلیف، وزیراعظم نے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں میں شامل سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، اور عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار ملک میں وافر ہے لیکن اس کی کھپت کم ہے، جو ایک چیلنج ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت متبادل توانائی ذرائع، بالخصوص شمسی توانائی کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے تاکہ سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Scroll to Top