صارفین کیلئے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ سمارٹ ایپ متعارف

صارفین کیلئے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ سمارٹ ایپ متعارف

وزارتِ توانائی نے بجلی کے صارفین کو بلنگ کے عمل میں بااختیار بنانے اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے نام سے جدید اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر ایپ کا افتتاح کیا جس کا مقصد بجلی صارفین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ہر ماہ مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر اپ لوڈ کریں تاکہ اسی ریڈنگ کی بنیاد پر بل جاری ہو۔

نئی ایپ کا اطلاق صارفین کو کئی پرانے مسائل سے نجات دلائے گا جن میں اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیاں اور تاخیر شامل ہیں۔ اس اقدام کو محض ایک تکنیکی سہولت نہیں بلکہ گورننس میں ایک عملی اصلاح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مقررہ تاریخ پر اپ لوڈ کی گئی صارف کی ریڈنگ کو حتمی سمجھا جائے گا اور اس کے بعد لی گئی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو نظر انداز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں ریلیف، وزیراعظم نے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اقدام سے خاص طور پر وہ صارفین مستفید ہوں گے جو حکومتی سبسڈی کے حقدار ہیں، ایپ صارفین کو نہ صرف بلنگ پر کنٹرول دے گی بلکہ شکایات میں بھی واضح کمی لائے گی اور بجلی کے نظام میں شفافیت کو فروغ دے گی۔

Scroll to Top