صنعتی اور پاور سیکٹر کیلئے گیس مہنگی کر دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق گھریلو صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے ان کے لیے گیس کے بنیادی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ ضرور کیا گیا ہے۔

روایتی تندور، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ سیمنٹ اور کھاد کے شعبے بھی اس تبدیلی سے مستثنیٰ ہیں۔

دوسری جانب بلک صارفین، پاور سیکٹر اور بعض صنعتی اداروں کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی ہے، ماہانہ 15 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 1000 روپے بڑھا دیے گئے ہیں جس کے بعد یہ 3000 روپے ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ سمارٹ ایپ متعارف

پاور پلانٹس کے لیے گیس 16.66 فیصد مہنگی ہو کر 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، اسی طرح جنرل انڈسٹری کے لیے 150 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے جبکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے نرخ 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک جا پہنچے ہیں۔

Scroll to Top