فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی آرمی چیف کا فون، جرات مندانہ مؤقف پر اظہار تشکر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی آرمی چیف کا فون، جرات مندانہ مؤقف پر اظہار تشکر

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹیلیفون کیا اور حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کے اصولی اور جرات مندانہ موقف پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایرانی آرمی چیف نے گفتگو کے دوران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے صیہونی جارحیت کے خلاف ایرانی مؤقف کی حمایت کر کے دوستی اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ پاکستان نے مسلط کی گئی جارحیت کے مقابلے میں جو جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا وہ لائق تحسین ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ  ہم نہ صرف پاکستانی قیادت بلکہ عوام کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران سیاسی شعور سے عاری ہیں، قوم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، مولانا فضل الرحمان

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی چیف آف سٹاف نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی اخلاقی حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزا رہی۔

Scroll to Top