اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کریں گے، میاں افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا کے وسائل کو مرکز منتقل کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔

رسالپور میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت انتہائی نااہل ہے اور خیبرپختونخوا کے وسائل کو سازش کے تحت مرکز منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ امریکی کنسٹنٹ کی خواہش پر ایک بل تیار کیا گیا ہے جو 18ویں ترمیم کو کمزور کر کے پختون قوم کو اپنے وسائل سے محروم رکھنا چاہتا ہے، اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی تعداد کم ہو گئی ہے اور یہ حکومت اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر این ڈی ایم اے کو متحرک کرتے تو سانحہ سوات ٹل سکتا تھا، ظاہر شاہ طورو

میاں افتخار حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے وسائل کے تحفظ کے لیے منظم اور جمہوری جدوجہد کریں کیونکہ اگر ہم آج بھی خاموش رہے تو ہمارا اختیار ہمارے وسائل سے چھین لیا جائے گا۔

Scroll to Top