پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوگی، قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچیں گے، وہ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز کے بعد چھٹیوں پر نیوزی لینڈ گئے تھے اور اب 6 یا 7 جولائی کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔
مائیک ہیسن کی وطن واپسی کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس متوقع ہے جس میں کوچ اور کپتان سلمان علی آغا سے مشاورت کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک بار پھر موقع دینے پر غور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سکواڈ میں شمولیت کے امکانات کم بتائے جا رہے ہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سیلیکشن کا قوی امکان ہے۔





