عوام کیلئے خوشخبری،آٹے اور دالوں کی قیمتیں نیچے آ گئیں

عوام کیلئے خوشخبری،آٹے اور دالوں کی قیمتیں نیچے آ گئیں

ملک میں مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آٹے اور دالوں سمیت متعدد روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے مہنگائی کی مجموعی رفتار میں کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے ہفتہ وار جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی سالانہ شرح منفی 1.52 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر بھی مہنگائی کی رفتار میں 0.18 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 14 کی قیمتوں میں اضافہ اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے نمایاں کمی آٹے، دالوں، پیاز، آلو، چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں دیکھی گئی۔

سستی ہونے والی اشیاء:
آٹا 1.01 فیصد
دال ماش 0.49 فیصد
دال مونگ 0.39 فیصد
آلو 1.27 فیصد
پیاز 1.46 فیصد
انڈے 12.27 فیصد
چکن 10.75 فیصد
کیلے 2.75 فیصد

مہنگی ہونے والی اشیاء:
بجلی 6.88 فیصد
چینی 0.88 فیصد
ایل پی جی 1.24 فیصد
ٹماٹر 0.99 فیصد
چاول (باسمتی ٹوٹا) 0.69 فیصد
لہسن 5.15 فیصد

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں بتدریج کمی کا رجحان جاری ہے، تاہم کچھ اشیاء کی قیمتوں میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں مزید ریلیف متوقع ہے۔

Scroll to Top