محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا سمیت کئی دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خاص طور پر دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی تک بعض علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
شہریوں کو موسمی حالات کے پیش نظر محتاط رہنے اور بارش کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





