اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کو میں پارٹی کی اندرونی ناکامی سمجھتا ہوں، تاہم تمام تر دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی نے ایک صوبے میں حکومت بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والے اینٹی کرپشن کے نوٹسز مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت پچھلے 2 سے 3 سال میں ختم نہیں کی جا سکی۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہل بھی اسے ہی کرنی ہوگی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو 22،22 گھنٹے سونے نہیں دیا جاتا، ان کا وزن بھی کم ہو چکا ہے اور انہیں اپنی بہنوں سے 15 منٹ سے زیادہ ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملک میں جمہوریت ایک بار پھر معمول پر آ جائے گی۔





