26ویں ترمیم نے انصاف کا گلا گھونٹا، حکومت نے نظام عدل کو مفلوج کر دیا،بیرسٹر سیف کا دوٹوک مؤقف

علاقائی صحافیوں کی مشکلات کو سمجھتے ہیں، ان کے لیے مزید سہولیات فراہم کریں گے ، بیرسٹر سیف

مردان: تحصیل رستم میں پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، ان کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب کے دوران بیرسٹر سیف نے رستم پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن انصار خلجی، ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن شمس الحق، علاقہ عمائدین اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عزیر نعمانی نے تقریب میں سپاس نامہ پیش کیا، جس میں رستم پریس کلب کے لیے سرکاری عمارت، میڈیا کالونی، سولرائزیشن اور گرانٹ جیسے اہم مطالبات شامل تھے۔

اپنے خطاب میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کا واضح وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں روایتی صحافت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے حکومت صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا نظام درہم برہم

انہوں نے بتایا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے تمام رجسٹرڈ پریس کلبوں کے لیے گرانٹ میں دو گنا اضافہ کر دیا ہے، جو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

تقریب کے اختتام پر بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے رستم پریس کلب کے تمام مطالبات جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Scroll to Top