علیمہ خان عمران خان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی قیادت صرف ٹک ٹاک پر دکھائی دیتی ہے، ہرمیت سنگھ

اسلام آباد : سینئر صحافی ہرمیت سنگھ نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں دوسری بار کامیابی اس لیے حاصل کی کیونکہ پہلے دورِ حکومت کی کارکردگی بہتر تھی، تاہم محمود خان کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پورا نظام برباد ہو گیا ہے۔

ان کے مطابق علی امین گنڈاپور کی حیثیت ایسی نہیں کہ وہ کسی آئی جی یا چیف سیکریٹری کو اپنے حکم کے مطابق تعینات کر سکیں۔

ہرميت سنگھ نے پی ٹی آئی کے اراکین سے سوال اٹھایا کہ انتخابی دن وہ کہاں تھے، اور بتایا کہ انتخابی مہم زیادہ تر سوشل میڈیا پر عوام نے چلائی۔

انہوں نے کہا کہ آج جب عمران خان کا اسرائیل مخالف موقف سب کے سامنے ہے، تب بھی پارٹی کی طرف سے کوئی ٹویٹ یا بیان نہیں آ رہا، جو قیادت کی سمجھوتہ بازی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان اختیارات کی کشمکش جاری، حمایت اللہ مایار

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ عمران خان کو سب سے بڑا دھوکہ اپنے ہی ساتھیوں نے دیا ہے، تاہم علیمہ خان بہن ہونے کی حیثیت سے آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انہوں نے تنقید کی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود ہو چکی ہے۔

Scroll to Top