اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا یو اے ای کے سفیر کو خط، دو پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر کو باقاعدہ خط لکھ کر سید سلمان رضا اور محمد جنید جہانگیر کی ستمبر 2024 سے جاری حراست پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد 2023 سے شارجہ میں قانونی طور پر مقیم تھے اور دبئی میں مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔ ان کی گرفتاری کسی واضح الزام، قانونی نمائندگی، پاکستانی سفارتخانے کی قونصلر رسائی یا اہلِ خانہ سے ملاقات کے بغیر عمل میں آئی، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عمر ایوب نے اپنے مراسلے میں یو اے ای حکام پر زور دیا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی معزز قیادت اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں اور انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار کے اصولوں کے مطابق سلمان رضا اور جنید جہانگیر کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، مگر حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، علی محمد خان

ذرائع کے مطابق جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں پاکستانی شہری اس وقت ابوظہبی کی ایک جیل میں زیرِ حراست ہیں۔

عمر ایوب خان نے اس معاملے کو انسانی ہمدردی اور بنیادی حقوق کی روشنی میں دیکھنے کی اپیل کی ہے، اور یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔

Scroll to Top