پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 34 ہزار 553 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔
کاروبار کے دوران کرنٹ انڈیکس میں 770 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 34 ہزار 553 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی جس کی بدولت ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 33 ہزار 774 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کی قدر کم ہو گئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 284.60 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہو کر 287.50 روپے ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
کرنسی ڈیلرز کے مطابق سٹیٹ بینک ریزرو بڑھانے کے لیے ڈالر خرید رہا ہے جبکہ درآمدات اور بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ ہیں۔





