نمبرز پورے ہونے پر ہی تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور :گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں 30 ارکان اسمبلی آزاد ہو چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز پورے ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لانے کا جمہوری حق حاصل ہوگا۔

گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیاسی حلقوں سے ملاقاتیں جاری ہیں اور اپوزیشن کے پاس جب بھی اکثریت ہو گی، وہ عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاہمیں اس جمہوری حق سے کوئی نہیں روک سکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان سے اپنے قدیم تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، تاہم کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ سینیٹ انتخابات میں پانچ نشستیں حاصل کی جائیں۔

گورنر نے صوبے میں دہشت گردی کے مسئلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور افغان حکومت کو بار بار کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے منتخب ارکان نے حلف برداری کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے اندر اختلافات کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک مضبوط کردار ادا کرے۔ انہوں نے صوبے میں لوٹ مار کا بھی ذکر کیا۔

Scroll to Top