نوشہرہ (فضل نبی )نوشہرہ کی تحصیل پبی کے گاؤں ٹیٹارہ میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آئے شوہر نے فائرنگ کر کے اپنے ہی سر، ساس، سالے اور ماموں زادکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پبی سرکل کےڈی ایس پی عدنان اعظم کے مطابق عامر نامی نوجوان اپنی ناراض بیوی کو منانے میکے گیا، جہاں تلخ کلامی کے بعد عامر اور اس کے بھائیوں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ملزم عامر کا سسر ، ساس اور سالہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ماموں زدہ شدید زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
پویس، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے میاں راشد شہید اسپتال پبی منتقل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نوشہرہ احمد شاہ موقع پر پہنچ کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لئے مقامی پولیس کو ہدایات جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں : اگر پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوبدلے تو ہم حمایت کریں گے،سینیٹر کامران مرتضی
تھانہ اکبر پورہ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارنا شروع کردی۔





