وزیراعظم شہبازشریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر صادر نورگوجوئچ ژاپاروف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔

 وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کھڑے ہو کر نومیڈ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستانی دستے کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی پاکستانی دستے کو داد دی،پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات، دوطرفہ روابط مضبوط کرنے پر اتفاق

عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد ہونے والا ایک بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے،نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کی مختلف اقوام کی ثقافتوں میں جڑے روایتی کھیل جیسے کشتی، گھڑ دوڑ، جانوروں کے شکار کی روایات، تیر اندازی اور ذہنی و فکری کھیلوں پر مشتمل ہے۔

چھٹے ورلڈ نومید گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026ء تک کرغزستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔ان کھیلوں کا مقصد مختلف ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط، باہمی مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top