ملاکنڈ میں مشترکہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار، آئی ایس پی آر

ملاکنڈ میں مشترکہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مالاکنڈ میں چار روزہ جوائنٹ آپریشن کے دوران 9 خوارج ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانے تباہ کیے گئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل سدباب کیلئے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

ترجمان کے مطابق پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top