بونیر: انڈر 16 ایشیا کپ والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار فتح میں حصہ لینے والے بونیر کے قابل فخر کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر زبردست استقبال کیا گیا۔
بونیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں کامیابی حاصل کی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔
ان کی بونیر آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ ارشد خان، علاقہ عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔
خوشی کے اس موقع پر کھلاڑیوں نے امبیلہ چیک پوائنٹ پر یادگاری پودے بھی لگائے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق، ساتھی زخمی
ضلعی انتظامیہ بونیر نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور دنیا بھر میں پاکستان بالخصوص بونیر کا نام بلند کرنے پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔





