چارسدہ کے علاقے تنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف مذہبی شخصیت مولانا ابراہیم جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ برلن عنزہ کندہ بٹو کے مقام پر پیش آیا جب مولانا ابراہیم تنگی سے پڑانگ غار جا رہے تھے کہ راستے میں حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں مولانا ابراہیم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔
مولانا ابراہیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال تنگی منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دریائے سوات پر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سلیم جان
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





