پشاور(محمد اعجاز آفریدی) خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری زکوٰۃ وعشر سمیت 8 افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گریڈ 19 کی افسر عمارہ خان کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔
تعیناتی کی منتظر گریڈ 19 کی خاتون افسر شہانہ بی بی کو سیکرٹری، خیبرپختونخوا کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن،زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، گریڈ 19 کے محمد صالح کو ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسر تبسم کو ایڈیشنل سیکرٹری، زکوٰۃ و عشر خیبرپختونخوا نامزد کیا گیا ہے۔ایک اور اعلامیے کے مطابق، تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے محسن اقبال کو ڈپٹی ڈائریکٹر، پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، گریڈ 18 کی پی ایم ایس افسر حمیرا محمود کو ڈپٹی کلیکٹر، خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، ایک اور اعلامیے کے مطابق تعیناتی کے منتظر امتیاز خان کو سیکشن آفیسر، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ جبکہ عمیر اسلم کو سیکشن آفیسر، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔





