پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والداورسابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے

لاہور: سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد تھے۔مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے میاں اظہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور : ایڈیشنل سیکرٹری زکوٰۃ و عشر سمیت 8 افسران کے تبادلے

مرحوم میاں اظہر نے گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے بعد ازاں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔

Scroll to Top