کرم میں امدادی اشیاکے قافلے پر فائرنگ ، گاڑیوں میں لوٹ مار

کرم میں امن کی بحالی: ٹل تا پارا چنار مرکزی شاہراہ آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی

پاراچنار:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ٹل سے پارا چنار تک مرکزی شاہراہ کو عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بتایا ہےکہ شاہراہ کی بحالی کے پہلے ہی دن دونوں برادریوں کے 2200 سے زائد افراد نے بلا خوف و خطر سفر کیاجبکہ 480 سے زائد مختلف نوعیت کی گاڑیاں شاہراہ پر رواں رہیں۔

سیکیورٹی اور فوری مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 79 ایمرجنسی گاڑیاں، جن میں ایمبولینسز بھی شامل تھیں کے ذریعے 850 افراد نے محفوظ سفر کیا۔علاوہ ازیں 117 عام مسافر گاڑیوں میں 468 افراد نے اپنی منزلیں طے کیں

اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے لیے 142 مال بردار گاڑیاں ٹل، پارا چنار اور سدہ کے درمیان متحرک رہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپر کرم میں بھی نقل و حرکت مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہےجہاں مجموعی طور پر 151 گاڑیوں میں 1130 سے زائد افراد نے سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : زمین پر دریافت ہونے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان کتنے ڈالرز میں نیلام ہوگئی ،قیمت جان کر دھنگ راہ جائیں گے

حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات نہ صرف عوامی تحفظ بلکہ بین المسلکی ہم آہنگی اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں دیرپا امن اور روزمرہ زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top