پاکستان نے عالمی سائنسی میدان میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان نے عالمی سائنسی میدان میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

 پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے۔

عبدالرافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں فلپائن میں منعقدہ مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا انعقاد 20 جولائی کو فلپائن میں ہوا تھا جہاں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی جنہوں نے نوجوانوں کو کامیابی کی راہوں پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان نے مزید کہا  کہ مس عیان اسلم نے اس اولمپیاڈ میں آنرایبل مینشن حاصل کیا، دیگر کھلاڑیوں میں سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو صدر مملکت نے نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق   فرانس میں ہونے والے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا جس سے ملک کا سائنسی میدان میں نمایاں کردار ظاہر ہوتا ہے۔

Scroll to Top