مردان کی تحصیل رستم کے علاقے بازار کلے میں پرانی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان خونی تصادم ہوا۔
فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
دونوں متاثرہ افراد آپس میں چچا اور بھتیجا تھے، ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران 35 سالہ نوائش موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 17 سالہ واصف شدید زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمی واصف کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق نوائش کی لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان اپر میں کل بروز اتوارکرفیو نافذ ہوگی،نوٹیفیکیشن جاری
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوائش اور زخمی واصف چچا اور بھتیجا ہیں، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔





