نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کے ایک سیشن میں بانی کے کیس کے حوالے سے سوال کا جواب دیا تھا، تاہم اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو غیر متعلقہ انداز میں جوڑا گیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں لکھا کہ ن لیگ کی حکومتوں کے ادوار میں ہم ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے تمام تر سفارتی اور عدالتی معاونت فراہم کرتے رہے ہیں اور جب تک کہ یہ معاملہ مکمل طور پر حل نہیں ہو جاتا، ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہر ملک کا اپنا عدالتی اور قانونی نظام ہوتا ہے، چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا ان کا احترام ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو رویبو سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈا نےمزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف دو ٹوک، واضح اور اصولی ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھائیں گے





