امن کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تیراہ واقعے پر اظہار افسوس، قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 1 کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ امین گنڈا پور نے کہا کہ واقعے کے بعد عوامی جذبات اور تحفظات کو سننے کے لیے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ایک جرگہ پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ آئندہ ہفتے سے ڈویژنل اور صوبائی سطح پر بھی جاری رہے گا تاکہ تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

علی امین گنڈاپور نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور علاقے میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس نوعیت کے واقعات کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ غور و فکر کے بعد اہم تجاویز مرتب کی گئی تھیں جنہیں اب عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top