پاکستان تحریکِ انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جہاں ہیڈ آف میڈیا صبعت اللہ ورک کے بعد میڈیا کوآرڈینیٹر ملک رضوان بھی پارٹی قیادت کے رویے سے تنگ آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک رضوان پچھلے نو ماہ سے آدھی تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں جس سے ان کے اور دیگر میڈیا ملازمین کے حالات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، ملک رضوان پندرہ سال سے پارٹی کے ساتھ منسلک ہیں اور تمام رہنما ان سے بخوبی واقف ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر قیادت ان پر صرف لارے لگانے یعنی سیاسی دباؤ ڈالنے پر زور دے رہی ہے جس سے ان کا کام مزید مشکل ہو گیا ہے، ملک رضوان اور ان کے بھائی تقریباً 50 دن غائب بھی رہے، اس دوران پارٹی کی طرف سے ان کی مالی مدد نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تیراہ واقعے پر اظہار افسوس، قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب
پارٹی قیادت اس بحران کی ذمہ داری فائنانس ڈیپارٹمنٹ پر ڈال رہی ہے حالانکہ فنڈز موجود ہونے کے باوجود بھی میڈیا ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے، ملازمین کا مؤقف ہے کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔





