دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

لاڈرہل فلوریڈا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر غیر متوازن نظر آئی، اوپنرز بری طرح ناکام رہے، صائم ایوب 7، محمد حارث 4 اور صاحبزادہ فرحان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر میں صرف حسن نواز نے قابل ذکر کارکردگی دکھاتے ہوئے 40 رنز بنائے۔

سلمان آغا نے 38 رنز بنائے، فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ حسن علی نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کی پیش قدمی کو روکے رکھا۔

آج کےمیچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج ڈبلن پہنچے گی

 یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

Scroll to Top