پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے پاکستان تحریک انصاف کے پانچ اگست کو ہونے والے احتجاج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احتجاج عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔
ہمایون خان انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پانچ اگست احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے نہ کہ ایسی احتجاجی سیاست کی جو محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کی جا رہی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے، انہوں نے تحریک انصاف کی سابقہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماضی صرف جھوٹے وعدوں، الزام تراشیوں اور اداروں سے محاذ آرائی سے بھرا ہوا ہے۔
ہمایون کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا احتجاج بھی اسی منفی سیاست کا تسلسل ہے جس کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا اور قومی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی منصوبہ نہیں، صوبائی وزیر مینا خان
پیپلز پارٹی کے رہنما ہمایون خان مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور پارلیمان کے ذریعے مسائل کا حل نکالا ہے اور مستقبل میں بھی وہ اسی جمہوری سوچ کے ساتھ عوام کی رہنمائی کرتی رہے گی۔





