حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے کوئی خطرہ نہیں، طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کا کوئی ارادہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ کارڈ کھو گیا ہے تو حکومت اس کے دوبارہ اجرا میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ویزے کے لیے درخواست دیں گے تو انہیں ویزا بھی فراہم کیا جائے گا کیونکہ ہمیں ان سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔

طلال چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود امریکا سے آزادی کی بات کرتے رہے ہیں جبکہ ان کے بچے امریکی مدد سے والد کی رہائی چاہتے ہیں جو کہ ان کے مؤقف میں تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم بھی جھوٹ بولنے میں بھائی کی ہم قدم نکلیں، عظمیٰ بخاری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی ابتدا سے ہی یہ رہی ہے کہ ملک کے اہم مسائل پر مکالمہ ہونا چاہیے اور اس حوالے سے کئی بار کوششیں بھی کی جا چکی ہیں۔

Scroll to Top