لوئر دیر میں بڑا واقعہ، بڑی خبر سامنے آ گئی

لوئر دیر (ظفر علی شاہ):خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر دستی بم (ہینڈ گرنیڈ) سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

واقعہ تھا نہ زیمدارہ کی حدود میں واقع سوری پاؤ کی گل (Gal) پولیس چوکی پر پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک چوکی کو نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر دیر عبدالسلام خالد موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں میریان پولیس سٹیشن پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے کا مقصد پولیس کی موجودگی کو نشانہ بنانا تھا، تاہم جوابی کارروائی نے ممکنہ بڑے نقصان کو روک دیا۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور حساس مقامات پر نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top