بنوں میں میریان پولیس سٹیشن پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی

بنوں میں میریان پولیس سٹیشن پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میریان پولیس سٹیشن پر شرپسند عناصر نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد پولیس سٹیشن پر گرایا گیا۔

حملے کے نتیجے مین زخمی اہلکاروں کی شناخت عدنان اور احسان کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ رات بنوں کے نواحی علاقے فتح خیل میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا، جسے اہلکاروں نے بہادری سے ناکام بنایا۔

جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

Scroll to Top