پاکستانی افواج نے بھارت کے ناپاک عزائم اور غرور کو خاک میں ملا دیا، سعید غنی

اسلام آباد:  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھارتی عزائم کی ناکامی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سفارتی جدوجہد بے مثال ہے اور دنیا نے پاکستان کے موقف کو سراہا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینا ہمارا نصب العین ہے اور 13 اگست کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ایک بڑا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں امن کے لیے وسیع سیاسی مذاکرات ضروری، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو بھی شامل کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

وزیر بلدیات نے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

Scroll to Top