عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج ہوگا

عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا ، وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہشمند نامزد بینکوں اور ان لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افسراد سے پہلی قسط آج سے 9اگست تک وصول کی جائے گی ، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گی ۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کے مطابق نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ، حج پیکج 2026ساڑھے 11سے ساڑھے 12لاکھ کے درمیان ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی ، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد تک پابند ی ختم کردی گئی ہے ۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونیوالے بچے اپلائی نہیں کرسکتے ۔

Scroll to Top