کوہستان ،مالی بے ضابطگیوں پر سابق ڈی ایچ او سمیت 4افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

اپرکوہستان : خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اپر کوہستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز کے غبن کے الزامات پرسابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے بدعنوانی کے واقعات کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی انکوائری اور آڈٹ میں الزامات درست ثابت ہوئےجن میں واضح طور پر فنڈز میں خرد برد اور بے قاعدگیاں پائی گئیں۔

مقدمے میں سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خورشید اور اکاؤنٹنٹ آفیسر اختر محمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات شامل کی گئی ہیںجن میں دفعہ 409، 420، 419، 468، 471، 477A، 34 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5(2) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نا اہل قرار

اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کرنے کے بعد اختر محمد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

Scroll to Top