ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس قسم کی افواہیں حقیقت سے دور ہیں اور ملک میں ایسی کوئی بات زیر غور نہیں۔
قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق ایک برطانوی جریدے کے خصوصی انٹرویو کے دوران جب ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھارت کی فوجی کارروائی کے جواب پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان کی حکمت عملی بھارت کے مشرق سے شروع ہوگی، اور اس کا مقصد بھارت کے اندر گہرائی میں موثر حملہ کرنا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان ہر جگہ اور ہر وقت موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت بھی ہر جگہ نشانہ بن سکتا ہے۔





