آئی سی سی کی تازہ ٹی20 رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے کھلاڑیوں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔

بیٹنگ کی درجہ بندی میں بھارتی اوپنر ابھیشک شرما بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت ہی کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی بیٹرز میں حسن نواز اور صائم ایوب نے سب سے زیادہ پیش رفت کی ہے۔ حسن نواز نے 24 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن پر جگہ بنائی جبکہ صائم ایوب نے 25 درجے اوپر آ کر 38ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم کو تین درجے نیچے جانا پڑا ہے اور وہ اب 17ویں پوزیشن پر ہیں۔

بھارت کے یشسوی جیسوال نے ایک درجہ اوپر آ کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے اور اب وہ دسویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ دو درجے ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے رینکنگ میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر سفیان مقیم نے زبردست چھلانگ لگاتے ہوئے 69 درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا بیوروکریسی میں ردوبدل، 7 افسران کے تقرری و تبادلے

آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت وہ 51 درجے بہتری کے ساتھ 56ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

Scroll to Top