کوئٹہ/گوادر: بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور اداروں کو زمینوں کی بڑی پیمانے پر الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
محکمہ ریونیو بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ضلع گوادر میں مجموعی طور پر 56,613 ایکڑ اراضی مختلف اداروں کو الاٹ کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق تحصیل گوادر میں 17,542 ایکڑ،تحصیل پسنی میں 1,675 ایکڑ،تحصیل جیوانی میں 4,876 ایکڑ،تحصیل اورماڑہ میں 31,014 ایکڑ،تحصیل سنٹسر میں 1,505 ایکڑ اراضی صوبائی و وفاقی محکموں کو الاٹ کی گئی۔
اس کے علاوہ گوادر میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پروسسنگ زون کے قیام کے لیے بھی 4,000 ایکڑ اراضی مخصوص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کے لیے خوشخبری: یوم آزادی کے موقع پر 4 دن کی چھٹی کا امکان، تفصیل جانیں
بینالصوبائی روابط کے فروغ اور سرکاری سہولتوں کی فراہمی کے تحت گوادر میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا ہاؤسز کے لیے بھی زمین فراہم کی گئی ہے۔
حیران کن طور پر ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کو بھی 2,700 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی، جس پر مقامی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





