سوات: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیںکل کا بچہ قرار دے دیا۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نہ تو ان کی وزیر اعلیٰ سے دوستی ہے اور نہ ہی وہ کوئی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو فیٹف تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کر رہی ہے اور جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہو جائے گی، وہ عدم اعتماد لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
گذشتہ روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں بھی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ان کی ناک کٹوادی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی۔ گورنر نے کہا کہ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ یہ جلسہ نہیں کیا جائے گا۔





