خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام اور مالم جبہ میں بارش متوقع ہے، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوبی اضلاع ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پاڑہ چنار میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کاکول میں 7 ملی میٹر اور چراٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ، زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں
صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





