خواجہ آصف کی چیخ و پکار بے وجہ نہیں، اس کے پیچھے بڑا راز چھپا ہے،قادرمندوخیل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قادر مندوخیل نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے سیاسی اثر و رسوخ پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

قادر مندوخیل نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کے حلقے میں چپڑاسی کی تقرری بھی ان کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف گزشتہ 25 سالوں سے نہ صرف خود مسلسل جیتتے آ رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی جتواتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی ہلچل کے پیچھے بھی ایک راز چھپا ہوا ہے جس پر وہ جلد پردہ ڈالیں گے۔ قادر مندوخیل نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے کہ حکومت نے خواجہ آصف کے مبینہ فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سبز ہلالی پرچم سے سجی ہر گلی، ہر محلہ ،وطن سے محبت کی صدائیں گونج رہی ہیں

سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں سیاست کا الف ب بھی نہیں آتا لیکن انہیں سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا ہے۔

مزید برآں قادر مندوخیل نے شوکت یوسفزئی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 5 اگست کو سڑکوں پر نکلنے والے افراد کی تعداد کا حساب دیں۔

Scroll to Top