مستونگ :اتوار کو مستونگ کے قریب جعفر ایکسپریس پر حملے کی کوشش کے باعث ریلوے حکام نے 14 اگست تک ٹرین کی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد ریلوے حکام نے کوئٹہ اور پشاور سے جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی ہے۔
مسافروں کو کوئٹہ لانے کے لیے 6 بسیں سپیزنڈ بھیجی گئی ہیں، جبکہ متاثرہ بوگیوں کو اٹھانے کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کم عمر صارفین کے لیے بری خبر: یوٹیوب نے نیا اے آئی فیچر لانچ کر دیا
یاد رہے کہ چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے باعث جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔
ریلوے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل بروقت معلومات حاصل کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔





