پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے کی خواہشمند خواتین کے چہرے کھل اٹھے، جبکہ سرمایہ کاروں کو جھٹکا لگا ہے۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے پر آ گیا۔10 گرام سونا 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے کا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی 36 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3361 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔
نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق چاندی کی قیمت بھی کم صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی،پاکستان میں فی تولہ چاندی 51 روپے سستی ہو کر 4013 روپے پر آ گئی۔عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 0.51 ڈالر کم ہو کر 37.80 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
پچھلے ہفتے بھی قیمتوں میں کمی واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے (ہفتہ کے روز) بھی پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب تک برقرار ہے۔ اس رجحان سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ طلب میں کمی اور عالمی معاشی دباؤ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔





