مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل سستا، کمی کا رجحان برقرارگزشتہ 11 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے،امریکی خام تیل کی قیمت 5 ڈالر 71 سینٹ کم ہو کر 69.26 ڈالر سے 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔برطانوی برینٹ کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی، اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں قیمتوں میں ممکنہ کمی ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا سرکاری اعلان 15 اگست کو متوقع ہے۔ اوگرا (او جی آر اے) اس روز نئی قیمتوں کی حتمی ورکنگ وزارتِ خزانہ کو بھیجے گا، جس کے بعدوزیر اعظم کی منظوری حاصل کی جائے گی وزارتِ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گانئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے 31 اگست 2025 تک ہو گا
عوامی ریلیف کی امیدعالمی منڈی میں جاری کمی کے پیش نظر یہ امکان قوی ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرے گی، جو کہ مہنگائی کے شکار عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہو سکتا ہے۔





