ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی

کراچی: پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگی رویت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سپارکوکے مطابق ربیع الاول کا نیا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، جو عام طور پر چاند کی واضح رویت کے لیے کافی عمر سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 45 منٹ کا فرق ہوگا، جو چاند دیکھنے کے لیے موزوں وقت فراہم کرتا ہے۔

اگر موسم صاف رہا تو 24 اگست کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ پیر 25 اگست 2025 کو ہو سکتی ہے تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

Scroll to Top