کرنل شیر خان اسٹیڈیم پشاور میں یوم آزادی کی دھوم، ملی نغموں نے جشن کو یادگار بنا دیا

پشاور : پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ملک بھر کی طرح یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے حصہ لیا۔

ملی نغموں، روایتی رباب اور رنگین ڈانس نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

اسی طرح کوئٹہ میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ادھر سبی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین، نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تمام مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد

تقریب کے دوران 200 میٹر طویل سبز ہلالی پرچم لہرا کر حب الوطنی کا جذبہ عیاں کیا گیا۔

Scroll to Top