تین ہزار سے زائد طلبہ نے قومی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا

یومِ آزادی کی مناسبت سے سکھر میں ایک تاریخی لمحہ اُس وقت رقم ہوا جب 3080 طلبہ نے سبز و سفید لباس پہن کر سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل تشکیل دیا، جو شہر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ایونٹ تھا۔

بدھ کے روز منعقدہ اس شاندار تقریب میں طلبہ نے کئی دن کی مشقوں کے بعد قومی جذبے سے سرشار ہو کر انسانی پرچم ترتیب دیا، جس نے دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا۔

تقریب کے دوران فضاء “پاکستان زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونجتی رہی، جب کہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی، سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد دہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرات‘ سے نوازا گیا

منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ نہ صرف سکھر بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ جب اتحاد ہو تو تاریخ رقم کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top