خواتین کو تسلیم کروانے کے لیے دوگنی محنت کرنی پڑتی ہے، ڈاکٹر سویرا پرکاش

اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں خواتین کو سیاست میں مشکلات کا سامنا ہے جہاں ڈاکٹر سویرا پرکاش نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ معاشرتی رکاوٹیں اور پدرشاہی نظام خواتین کی سیاسی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام مرد آسانی سے کر جاتے ہیں، خواتین کو اس کے لیے دگنی محنت کرنی پڑتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے اندر ڈاکٹر سویرا پرکاش کو بعض مشکلات کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے مرکزی قیادت کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت کی طرف سے کچھ مزاحمت ہے جو شاید اس وجہ سے ہے کہ وہ طویل عرصے سے پارٹی میں سرگرم ہیں، لیکن اب نوجوانوں کو بھی آگے آنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید دھند کے باعث گلیات میں حادثات کا خدشہ، سیاحوں کے لیے ہنگامی الرٹ

ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پشتو زبان میں نعرہ “ووٹ بہ چا ل ورکوئ” کی تخلیق کے بارے میں بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی کے تمام نعرے اردو میں تھے، لیکن پشتو نعرے کی ضرورت تھی جو عوام میں بہت مقبول ہوا۔

انہوں نے مہم کے دوران درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ ان مشکلات سے بڑھ کر تھا۔

Scroll to Top